دھند کے باعث حد نگاہ میں کمی، فلائٹ شیڈول بھی متاثر

Jan 18, 2024 | 10:50:AM
لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث آنے اور جانے والی ملکی وغیر ملکی 10 سے زائد پروازوں کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد) لاہور ائیرپورٹ پر دھند کے باعث آنے اور جانے والی ملکی وغیر ملکی 10 سے زائد پروازوں کا فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہو کر رہ گیا ۔

لاہور سے دبئی جانے والی سیرین ائیر کی پرواز ای آر 723 دو گھنٹے  ،لاہور سے جدہ جانے والی ائیر سیال کی پرواز پی ایف 720 چودہ گھنٹے تاخیر کا شکار ہے۔ دبئی جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 410 سات گھنٹے 40منٹ تاخیر جبکہ لاہور سے شارجہ جانے والی پرواز پی اے 412 بھی 3گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

سعودی ائیرکی پرواز ایس وی 738 تئیس گھنٹے کی تاخیر سے اور  ائیرسیال کی پرواز پی ایف 737 دس گھنٹے کی تاخیر سے لاہور آئے گی۔

مزید پڑھیں:  عوام کے تحفظ اور سلامتی کیلئے تمام ضروری اقدامات کرتے رہیں گے:پاکستان

ریاض سے آنے والی ائیر بلیو کی پرواز پی اے 475 سات گھنٹے 40منٹ لیٹ جبکہ ریاض جانے والی ائیربلیو کی پرواز پی اے 474 آٹھ گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار ہے۔