روپے کی قدر بحال،ڈالر کی ریٹ مزید کم ہو گیا

Jan 18, 2024 | 11:06:AM
روپے کی قدر بحال،ڈالر کی ریٹ مزید کم ہو گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔

حالیہ کئی ہفتوں کی طرح آج بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوگئی جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 280 روپے پر آ گیا۔

معاشی ماہرین کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں استحکام دکھائی دے رہاہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں ڈالر کی قدر میں کمی بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں 0.05 فیصد کمی ہوگئی، انٹربینک میں پاکستانی روپے میں امریکی کرنسی 280.10 روپے پر آگئی۔
یہ بھی پڑھیں: پاک ایران کشیدگی،سٹاک مارکیٹ میں مندی،سرمایہ داروں کیلئے بری خبر آگئی