پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں، موٹروے اور قومی شاہراہیں بند

Jan 18, 2024 | 00:36:AM
پنجاب کے میدانی علاقے دھند کی لپیٹ میں، موٹروے اور قومی شاہراہیں بند
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اسرار خان) پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹروے کو مختلف مقامات سے بند کردیا گیا ہے۔

ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کے مطابق ملتان موٹروے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک اور لاہور اسلام آباد موٹروے ایم 2 لاہور سے فاروق آباد تک بند کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

ترجمان موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ شہری گاڑیوں پر آگے اور پیچھے فوگ لائٹس کااستعمال کریں، اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں اور تیزرفتاری سے پرہیز کریں۔