موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی

Jan 17, 2024 | 20:44:PM
موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی
کیپشن: موسم، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (روزینہ علی) ملک کے مختلف حصوں میں موسم سرداور خشک رہے گاتاہم بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا، صبح اور رات کے اوقات میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے، ادھر خیبرپختونخواکے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا، چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔ بہا ولپور ، ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، جہلم ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاو¿الدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ، لیہ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہے گی۔ جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے، خطہ پوٹھوہار میں بعض مقا مات پر صبح اور رات میں دھند پڑنے جبکہ صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔
ادھربلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ جبکہ جنوبی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے،سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں شدید دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔ادھرکشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ موسم شدید سرد رہے گا۔ تاہم کشمیر میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خواجہ آصف کے مدمقابل عثمان ڈار کی والدہ کے کاغذات نامزدگی منظور ہونے کیخلاف درخواست پرعدالت کا بڑا فیصلہ