مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا؟کیانئے ٹی وی شو کی ریٹنگ کا چکر ہے ؟حریم شا ہ بھی میدان میں آگئیں

Jan 18, 2021 | 20:31:PM
مفتی عبدالقوی کو تھپڑ کیوں مارا؟کیانئے ٹی وی شو کی ریٹنگ کا چکر ہے ؟حریم شا ہ بھی میدان میں آگئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹک ٹاکر کی جانب سے مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہے، اس ویڈیو کے بارے میں حریم شاہ کا موقف بھی سامنے آگیا۔حریم شاہ نے انسٹاگرام پر مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے والی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مفتی قوی کو تھپڑ کیوں مارا اس کا جواب ملے گا سب کو۔
تفصیلا ت کے مطا بق اس ویڈیو کو پوسٹ کرنے کے کچھ دیر بعد حریم شاہ نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کی جس میں وہ مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک چینل کے میک اپ روم میں موجود ہیں۔ اس ویڈیو میں حریم شاہ مفتی عبدالقوی کی کوالیفکیشن کی بات کرتی ہیں اور پھر کہتی ہیں کہ دنیا میں سب سے زیادہ علم ابلیس کے پاس تھا لیکن پھر وہ بگڑ گیا تھا ، اللہ کا عذاب آیا تھا اس پر ، ابلیس نہ بنو، شیطان نہ بنو، منافق مت بنو، اسلام کا مذاق مت اڑا۔

حریم شاہ نے  معروف عالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے سابق رکن مفتی عبدالقوی کو تھپڑ مارنے کی وجہ بتادی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں حریم شاہ کا کہنا تھا کہ مفتی قوی نے گندی باتیں کیں جو ریکارڈ کی گئی ہیں، ان کی گفتگو نازیبا اور گھٹیا تھی۔
ان کا کہنا ہے کہ میں اور میری دوست بیٹھے ہوئے بات کررہے تھےکہ انہوں نے گھٹیا  باتیں شروع کر دیں۔ مفتی قوی گزشتہ روز سے غلط قسم کی حرکتیں کررہے تھے جس پر میں نے مشکل سے برداشت کیا ، صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو دوست کے ساتھ مل کر ان کو تھپڑ مارا۔دوست کے حوالے سے بتایا کہ عائشہ اور میں بیٹھے ہوئے تھے ، انہوں نے بدتمیزی کی جس پر انہیں مارا اور اس پر کوئی رنج و ملال نہیں ہے جبکہ مفتی قوی جیسے مردوں کو سزائیں دیں تو ملک میں ریپ نہ ہوں۔ایک سوال کے جواب میں حریم شا ہ نے کہا کہ مفتی قوی سے میرے  کوئی تعلقات نہیں تھے۔


یا د رہے کہ حریم شاہ نے اس سارے معاملے سے قبل مفتی عبدالقوی کے ساتھ ایک ٹک ٹاک ویڈیو بھی بنائی تھی۔


اس کے علاوہ معروف ٹک ٹا کر نے ٹی وی چینل پر اپنا پروگرام شروع کیا ہے جس میں پہلے مہمان کے طور پر انہوں نے مفتی عبدالقوی کو بلایا تھا۔ حریم شاہ نے پروگرام کی ریکارڈنگ کی ویڈیو بھی شیئر کی ہوئی ہے۔واضح رہے کہ ماضی میں حریم شاہ اور مفتی عبدالقوی اپنے تنازعات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنتے رہے ہیں، کچھ لو گوں کا خیا ل ہے کہ اس بار حریم شاہ ایک ٹی وی شو ہوسٹ کررہی ہیں  اور ریٹنگ کیلئے کچھ نہ کچھ تو کرنا پڑتا ہے۔