راولپنڈی، شہری سےبدسلوکی کرنے والے ٹریفک اہلکار معطل

Feb 18, 2026 | 22:48:PM
راولپنڈی، شہری سےبدسلوکی کرنے والے ٹریفک اہلکار معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں ٹریفک پولیس اہلکاروں کو شہری سے بدسلوکی مہنگی پڑ گئی،  موٹرسائیکل چھیننے کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی ٹی او نے دو اہلکاروں کو معطل کر دیا۔

راولپنڈی کے علاقے جھنڈا چیچی پر قائم ٹریفک چوکی کے دو اہلکاروں نے شہری سے بدسلوکی کی۔ ویڈیو میں اہلکاروں کی  شہری سے بدتمیزی، دھکے دینے اورموٹر سائیکل چھیننے کے مناظر دیکھے جاسکتے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے پر چیف ٹریفک آفیسرفرحان اسلم نے واقعہ نوٹس لے لیا۔ کہتے ہیں شہری سےبدسلوکی کرنےوالےٹریفک اہلکارمعطل کردیئے ہیں۔ ملوث اہلکاروں کےخلاف ضابطےکےمطابق سخت کارروائی ہوگی۔

 یہ بھی پڑھیں:سٹیٹ بینک نے بینکوں کیلئے اوقات کار کا اعلان کردیا

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - پنجاب
ٹیگز: