فرح گوگی اور احسن جمیل پر گوجرانوالہ میں فراڈ اور دھوکا دہی کا مقدمہ بن گیا

Feb 18, 2026 | 21:22:PM
 فرح گوگی اور احسن جمیل پر گوجرانوالہ میں فراڈ اور دھوکا دہی کا مقدمہ بن گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فرح گوگی اور احسن جمیل پر گوجرانوالہ میں فراڈ اور دھوکا دہی کا مقدمہ بن گیا۔ 

گوجرانوالہ کے تھانہ صدر میں آج ایک مقدمہ درج ہوا ہے جس مین ملزم فرحت شہزادی عرف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر  ہیں۔ یہ مقدمہ فراڈ اور دھوکا دہی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

  ایف آئی آر میں سابق صوبائی وزیر چوہدری اقبال گجر کو بھی نامزد کیا گیا ہے جو احسن جمیل گجر کے والد اور فرح گوگی کے سسر ہیں۔  یہ مقدمہ اقبال گجر اور احسن جمیل گجر کی بنائی ہوئی ہاؤسنگ سوسائٹی مین فراڈ سے متعلق ہے۔

 ایف آئی آر میں چوہدری اقبال گجرکے بیٹے، بھائی اور بھتیجے بھی نامزد ہیں جبکہ سوسائٹی کے منیجر اور بعض ملازمین کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:  سینئیرصحافی، 24نیوز انگلش کے اسسٹنٹ نیوز ایڈیٹر طاہر نصیر ڈوگر اللہ کو پیارے ہو گئے

ایف آئی آر کے مطابق ملزموں نے  گوجرانوالہ شہر کے نواح میں چن دا قلعہ کے قریب ایک ہاؤسنگ سوسائٹی 2005 میں بنائی۔کئی سال بعد جی ڈی اے سے اس سوسائٹی کی منطوری لی جب  پی ٹی آئی  کی حکومت تھی۔  ملزمان نے سوسائٹی میں پارک، اسکول اور قبرستان کے لیے مختص اراضی کو فروخت کر دیا۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ملزمان نے جعلی دستاویزات تیار کرکے سرکاری اراضی فروخت کی۔

یہ بھی پڑھیئے: عثمان طارق، صاحبزادہ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ کے بہترین بیٹرز، باؤلرز کے ٹیبل پر اوپر، بھارت غائب