برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ،انڈے سستے ہوگئے

Feb 18, 2026 | 13:27:PM
 برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ،انڈے سستے ہوگئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی)لاہور کی اوپن مارکیٹ میں برائلر گوشت کی قیمت میں14روپے فی کلوکااضافہ ہوگیا۔
چکن 14 روپے اضافے کے بعد461 روپے سے بڑھ کر 475 روپے فی کلو ہو گیا ہے۔
دوسری جانب رمضان بازاروں میں شہریوں کو قدرے ریلیف دیا جا رہا ہے جہاں مرغی کا گوشت 460 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے۔
برائلر کی سرکاری قیمتوں کے مطابق زندہ برائلر کا فارم ریٹ 300 روپے فی کلو جبکہ تھوک ریٹ 314 روپے فی کلو مقرر کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی موت،تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل
دوسری طرف انڈوں کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے اور انڈے 14 روپے سستے ہو کر 236 روپے فی درجن میں فروخت ہو رہے ہیں۔