رمضان المبارک کے دوران موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نےپیشگوئی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)رمضان المبارک میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے موسم کی ممکنہ صورتحال سے آگاہ کردیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان کریم کے پہلے عشرے کے دوران ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، دن کے درجہ حرارت میں روز بروز اضافہ ہوگاالبتہ رات کو موسم کچھ بہتر رہے گا، فروری میں بارشوں کی کوئی خاص توقع نہیں ہے۔
ڈی ڈی موسمیات عرفان ورک کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں پاکستان میں کہیں بھی بارش والا سلسلہ متوقع نہیں کہ یکدم موسم بدل جائے، دن کے درجہ حرارت زیادہ رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے چند علاقوں میں گرمی کا زور جلد بڑھنے کا خدشہ ہےاس لئے روزہ داروں کو دوپہر کے وقت باہر جانے سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں طالبہ کی موت،تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل
محکمہ موسمیات نے رمضان المبارک کے دوسرے اور تیسرے عشرے میں باران رحمت کی نوید سناتے ہوئے کہاہے کہ اس دوران ملک کے شمالی علاقوں ، وسطی پنجاب اور پوٹھوہار میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔