انڈونیشیا میں خوفناک واقعہ: مگرمچھ نے خاتون کو نگل لیا 

Feb 18, 2026 | 10:00:AM
انڈونیشیا میں خوفناک واقعہ: مگرمچھ نے خاتون کو نگل لیا 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )انڈونیشیا کے صوبہ Aceh کے ضلع Teluk Dalam میں ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ  ،مگرمچھ دریا سے ایک خاتون کی لاش اپنے جبڑوں میں لے کر باہر آگیا۔

35 سالہ گھریلو خاتون جسمیتاواتی اپنے دوست کے ساتھ Luan Boya river میں کلیاں تلاش کرنے گئی تھیں، دوست دریا کے کنارے پر رکی ہوئی تھیں، جبکہ جسمیتاواتی تنہا آگے بڑھ گئی اور اچانک پانی میں غائب ہوگئیں۔

خاتون کے شوہر اور مقامی افراد فوری طور پر امدادی کارروائی میں شامل ہوئے، لیکن مگرمچھ نے اسے اپنے جبڑوں میں دبوچ لیا، ہجوم میں موجود لوگ چھڑیوں اور رسیوں سے اسے آزاد کرنے کی کوشش کرتے رہے، اور بعض نے مگرمچھ پر فائر بھی کیا،   مگر مچھ خاتون کو اپنے قبضے میں لیے دریا کی گہرائی میں غائب ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں:برفانی تودہ گر گیا، درجنوں افراد بال بال بچ گئے، خوفناک ویڈیو منظرعام پر!

بعد ازاں خاتون کو مگرمچھ کے قبضے سے آزاد کیا گیا، لیکن وہ موقع پر ہی ہلاک ہو چکی تھیں۔ لاش بعد میں اہل خانہ کے حوالے کردی گئی۔

واقعہ  کے بعد پولیس ے علاقے میں مگرمچھ کی نگرانی بڑھا دی ہے اور مقامی رہنماؤں کو رہائشیوں کو دریاوں میں ممکنہ خطرات سے آگاہ کرنے کی ہدایات دی گئی ہیں۔