جہانگیر ترین کی سیاست میں انٹری، ارکان اسمبلی سے رابطے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سینٹ الیکشن سے قبل ایک بار پھر متحرک ہو چکے ہیں، انہوں نے ذاتی جہاز پر اڑان بھری اور اہم دورے پر فیصل آباد پہنچے۔
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیرترین کی فیصل آباد آمد پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض نے ان کا استقبال کیا۔ جہانگیر ترین ایم این اے نواب شیر وسیر کے گھر بھی گئے۔
ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے راجہ ریاض سے درخواست کی کہ عبدالحفیظ شیخ میرے دوست ہیں، سینٹ الیکشن میں ان کو سپورٹ کرنا ہے۔
فیصل آباد سے حکومتی ارکان اے خرم شہزاد سے بھی جہانگیر ترین کی ملاقات ہوئی۔ خرم شہزاد کی بیٹی کی شادی جو 25 فروری کو طے ہے پر انہیں پیشگی مبارکباد دی۔ جہانگیر ترین کا ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ سے بھی ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔