سینٹ الیکشن:بشریٰ بی بی  کی سہیلی نے کاغذات واپس لے لئے

Feb 18, 2021 | 15:08:PM
سینٹ الیکشن:بشریٰ بی بی  کی سہیلی نے کاغذات واپس لے لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)سینٹ انتخابات کے سلسلے میں لاہور سے تحریکِ انصاف کی امیدوار اور خاتون اول بشریٰ بی بی کی دوست فرحت شہزادی عرف فرح خان نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لے لئے۔

لاہور میں الیکشن کمشنر نے آج فرحت شہزادی کو کاغذات نامزدگی  کی جانچ پڑتال کے لئے طلب کر رکھا تھا ۔لیکن انہوں نے اپنے کاغذاتِ نامزدگی ہی واپس لے لئے۔واضح رہے کہ حکمراں جماعت سے تعلق رکھنے والی فرحت شہزادی خواتین کی مخصوص نشست پر سینٹ کی امیدوار تھیں۔فرحت شہزادی  کا اصل نام فرح خان ہے اور خاتون اوّل بشریٰ بی بی کی قریبی دوست  ہیں۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل کے مطابق فرح بی بی نے پنجاب سے خواتین کی نشست پر پارٹی کی کورنگ امیدوار کی حیثیت سے سینٹ کے لئے کاغذاتِ نامزدگی جمع کروائے تھے۔