ہرنائی : شاہرگ کوئلہ کان میں مٹی کا تودا گرنے سے ایک کان کن جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عیسیٰ ترین) ہرنائی شاہرگ میں کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ شاہرگ کے گیلانی کول کمپنی ایریا میں واقع ایک کوئلہ کان میں پیش آیا جہاں اچانک مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن دب گیا۔
حادثے میں جاں بحق ہونے والے کانکن کی شناخت مومن خان ولد خیراتی( قوم سواتی، سکنہ ضلع شانگلہ) کے طور پر ہوئی جان بحق کوئلہ مزدور کی عمر تقریباً 55 سال بتائی جاتی ہے۔
ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے کانکن کی لاش کو کوئلہ کان سے نکال کر سول ہسپتال شاہرگ منتقل کیاجہاں ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد میت کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : پاکستان بحرین کیساتھ تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کا خواہاں ہے؛صدرآصف علی زرداری