شدید سردی کی انٹری، پی ڈی ایم اے نے بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کر دی

Dec 18, 2025 | 09:32:AM
شدید سردی کی انٹری، پی ڈی ایم اے نے بارش اوربرفباری کی پیشگوئی کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش اور برف باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق 20سے21دسمبر کے درمیان لاہور میں ہلکی بارش کا امکان  ہے، بارشوں سےدھند و سموگ کی صورتحال میں کمی ہوگی۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان احمد کاٹھیا نے بتایا کہ پی ڈی ایم اے کنٹرول روم میں صورتحال کی مانیٹرنگ 24/7 جاری ہے۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ  شہری سموگ سے بچاؤ کیلئے ماسک کا استعمال کریں ،خراب موسم میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

خیال رہے کہ 20اور21دسمبرکے درمیان پہاڑی علاقوں راولپنڈی، مری، گلیات، پوٹھوہار ریجن میں بارش اور برفباری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں:قطر کے ساتھ سرمایہ کاری اور تجارت میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں: صدر زرداری