کراچی ٹیسٹ: بابر اعظم کی طبیعت ناساز، فیلڈنگ کیلئے نہ آئے

Dec 18, 2022 | 11:43:AM
کراچی ٹیسٹ: بابر اعظم کی طبیعت ناساز، فیلڈنگ کیلئے نہ آئے
کیپشن: بابر اعظم (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کراچی ٹیسٹ کے دوسرے روز طبیعت ناساز ہونے کے باعث فیلڈنگ کیلئے میدان میں نہ آئے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں دوسرے روز کا کھیل جاری ہے اور انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں بیٹنگ کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: کراچی ٹیسٹ، انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بابر بیٹھ کر تھوڑا آرام کیا اور 14 اوورز کے کھیل کے بعد فیلڈنگ کے لیے میدان میں واپس آئے۔