شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل،دولہا خاتون سمیت تین افراد جاں بحق

خوشاب کے قریب سرگودھا روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اور وین میں ٹکر کے نتیجے میں دولہا اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے

Dec 18, 2022 | 10:40:AM
24 نیوز,خوشاب,ٹریکٹر ٹرالی, وین,ریسکیو حکام
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خوفناک حادثے نے خوشیوں کو  ماتم میں تبدیل کردیا ۔ خوشاب کے قریب سرگودھا روڈ پرٹریکٹر ٹرالی اور وین میں ٹکر کے نتیجے میں دولہا اور خاتون سمیت تین افراد جاں بحق اور آٹھ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

ضرور پڑھیں :ٹیچر نے طالبہ کو پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا
ریسکیو حکام  کے مطابق سرگودھا روڈ پر پیٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب بھوسے سے لدی ہوئی ٹریکٹر ٹرالی اوروین میں ٹکرہوگئی، حادثے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ خوشاب کا رہائشی عمرفاروق ولیمہ کے بعد اپنے سسرالیوں کے ساتھ منڈی بہاؤالدین جا رہا تھا۔