105 والا کاغذ 140 روپے فی کلو ۔۔نصابی کتب کی قیمتوں میں20فیصد تک اضافہ

Dec 18, 2021 | 21:21:PM
نصابی کتب مزید مہنگی
کیپشن: نصابی کتب مزید مہنگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نصابی کتب مزید مہنگی ہو گئیں۔105 روپے کلو والا کاغذ140 روپے کلو تک پہنچ گیا۔ قیمتوں پر حکومتی کنٹرول نہ ہونے کے باعث کتابوں کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق نصابی کتب کی قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ ہوگیا۔پرائیویٹ پبلشرز نے پرائمری سے بی ایس آنرز کی ڈگریوں تک کی نصابی کتب مہنگی کر دیں۔

 یہ بھی پڑھیں: 7500 ، 15000 ، 25000 اور 40000 کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے خوشخبری
واضح رہے کہ  پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کے تحت نئی کتب کی قیمتوں میں 40 فیصد تک اضافے کا فیصلہ کیا ۔ ٹیکسٹ بک بورڈ نے پہلی تا آٹھویں جماعت تک کتابوں کا سائز تبدیل کرنے کی منظوری بھی دی تھی۔نئی کتاب کا سائز23، 35کر دیا گیا ہے جبکہ یہ کتابیں 68گرام کاغذ پر چھاپی جائیں گی۔

علاوہ ازیں نصابی کتب کے صفحے کا سٹینڈرڈ سائز ختم کرنے کی منظوری بھی دی گئی ہے۔ نصابی کتب کی چھپائی کے لئےپیپر ملز بورڈ کے لئےسپیشل کاغذ تیار کرنے کا فیصلہ کیا  گیا تھا۔ درسی کتب کے سائز میں اضافہ کرنے سے بورڈ کو ایک ارب50 کروڑ روپے زائد ادا کرنا ہوں گے جبکہ کتب کی تیاری سے پرنٹنگ اور بائنڈنگ کی لاگت میں بھی اضافہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:2سروالی بچی کی پیدائش ۔۔ڈاکٹروں کے ہوش گم، دیکھنے والوں کا رش