2سروالی بچی کی پیدائش ۔۔ڈاکٹروں کے ہوش گم، دیکھنے والوں کا رش

Dec 18, 2021 | 18:58:PM
2سروالی بچی کی پیدائش
کیپشن: 2سروالی بچی کی پیدائش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)بھارت میں ایک خاتون  کے ہاں  دو سر والی بچی پیدا ہوئی ہے ۔دیکھتے ہی   ڈاکٹر ز کے بھی  ہوش گم۔ دوردرازسے لوگ بچی کودیکھنے ہسپتال پہنچنے لگے۔

 تفصیلات کے مطابق مدھیہ پردیش  کے علاقے سرگوان گاؤں کی رہائشی24 سالہ پوجا کا شوہر انتو کشواہا  اپنی بیوی کو کمیونٹی ہیلتھ سینٹر بڑاملہارا  لے کر آئے ۔  نارمل ڈلیوری کے ذریعے پوجا نے صبح آٹھ بجے ایک بچی کو جنم دیا۔ تاہم ڈاکٹر لڑکی کو دیکھ کر حیران رہ گئےکہ  نوزائیدہ بچی  کے جسم میں دو سر تھے۔ 

یہ بھی پڑھیں:ہیرے جواہرات سے مزین مس یونیورس کے تاج کی مالیت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے 
  ایک سر نارمل تودوسرا سر لڑکی کے پاؤں کی طرف ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ سر کے نچلے حصے میں بال اور آنکھیں، ناک، کان پوری طرح سے تیار نہیں ہوئے ہیں۔ صرف نشانیاں نظر آرہی تھیں۔ بچی کا وزن 3.3 کلو گرام  ہے۔  

 بچی کی پیدائش کی  خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور لوگ دوردراز سے بچی کو دیکھنے کے لئے ہسپتال پہنچ رہے ہیں ۔  ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ فی الحال ماں اور بچہ مکمل طور پر صحت مند ہیں۔ 

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں سالانہ 20ہزار سے زیادہ شادی شدہ خواتین کی خود کشیوں کا انکشاف