ہیرے جواہرات سے مزین مس یونیورس کے تاج کی مالیت جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

Dec 18, 2021 | 16:55:PM
مس یونیورس 2021ء  و ہرناز کور سندھو
کیپشن: مس یونیورس 2021ء  ہرناز کور سندھو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹر نگ ڈیسک)مس یونیورس 2021ء  ہرناز کور سندھو کے تاج کی مالیت 5 ملین امریکی ڈالر ہے جو کہ پاکستانی روپے کے مطابق تقریباً 89 کروڑ روپے بنتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مریم نوا ز کے بیٹے کی شا دی پر پہنے لہنگے کی قیمت کتنی تھی

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق  یہ ابھی تک کی سب مس یونیورس کو پہنائے گئے تاجوں میں سے سب سے چھوٹا تاج ہے۔اس تاج کے درمیان  جڑے سب سے بڑے ہیرے کا ہی وزن 62.83 قیراط ہے۔میڈیا رپو رٹس کے مطابق اس تاج میں 18 قیراط سونا اور 1 ہزار 725 سفید اور 3 سنہری ہیرے جڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں سالانہ 20ہزار سے زیادہ شادی شدہ خواتین کی خود کشیوں کا انکشاف

یا د رہے کہ 21 سالہ ہرناز  نے مس یونیورس کے مقابلے میں شامل 80 حسیناؤں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ۔ان سے قبل بھارتی اداکارہ لارا دتہ 2000ء جبکہ سشمیتا سین 1994ء میں حسینۂ کائنات منتخب ہوئی تھیں۔