7500 ، 15000 ، 25000 اور 40000 کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کے لیے خوشخبری

Dec 18, 2021 | 19:53:PM
وفاقی خزانہ ڈویژن ، پرائز بانڈز  ہولڈرز کو بڑی خو شخبری دے دی
کیپشن: وفاقی خزانہ ڈویژن نے پرائز بانڈز  ہولڈرز کو بڑی خو شخبری دے دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک)وفاقی خزانہ ڈویژن نے پرائز بانڈز  ہولڈرز کو بڑی خو شخبری دے دی ،بانڈزکو کیش کرانے کی مدت میں توسیع کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خزانہ ڈویژن نے 31 مارچ 2022 تک پرائز بانڈز کو تبدیل کرانے یا جمع کرنے کی توسیع دی ہے۔ ان انعامی بانڈز میں 7500 روپے، 15000 روپے 25000 اور 40000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز شامل ہیں۔ 
ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ فی الوقت ایک ارب 10 کروڑ روپے ما لیت کے 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز عام لوگوں کے پاس ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:2سروالی بچی کی پیدائش ۔۔ڈاکٹروں کے ہوش گم، دیکھنے والوں کا رش

اسی طرح  2.465  ارب روپےمالیت کے 25,000 روپے مالیت کے بانڈز, 8.2ارب روپے حجم کے 15,000 روپے مالیت کے پرائز بانڈز اور 15 ارب روپے مالیت کے 7500 روپے والے پرائز بانڈز لوگوں کی ملکیت ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:40 ، 25 ، 15 اور ساڑھے سات ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈز سے متعلق خاص خبر