خطرناک اومیکرون نے تباہی پھیلا دی۔پریشانی کے سائے بڑھنے لگے

Dec 18, 2021 | 10:41:AM
اومیکرون نے تباہی پھیلا دی، فائل فوٹو
کیپشن: اومیکرون نے تباہی پھیلا دی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)اومیکرون نے برطانیہ میں اپنے پر پھیلانا شروع کر دئیے، ایک دن میں اتنے نئے کیسز سامنے آگئے ہر طرف پریشانی پھیل  گئی۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ میں ڈیلٹا سے 70 گنا زیادہ خطرناک کورونا کے اومیکران ویریئنٹ نے تباہی پھیلا دی ،ایک ہی دن میں 93ہزار سے زائد نئے کیسز سامنے آگئے ،ایک دن پہلے انگلینڈ میں 88ہزار کیسز سامنے آئے تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انگلینڈ میں اب تک کورونا سے متاثر افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے،عالمی موذی مرض سے برطانیہ میں ایک لاکھ 47ہزار افراد موت کو گلے لگا چکے ہیں ۔

سکاٹ لینڈ کے وزیر نکولا اسٹور جیون نے کہا ہے کہ اومیکران ویریئنٹ اب ملک میں موثر ویریئنٹ بن چکا ہے۔ ایک ہفتے پہلے جس سونامی کو لے کر میں نے وارننگ دی تھی، وہ اب آچکا ہے۔ دوسری طرف اومیکرون کی حالیہ تباہی کو دیکھتے ہوئے برطانیہ بھر میں 26 دسمبر کے بعد نائٹ کلبوں کو بند کرنے کے احکامات جاری کردیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:    شوہراور سسرالیوں کا تشدد۔بہو کو زہر دیکرمار ڈالا