شوہراور سسرالیوں کا تشدد۔بہو کو زہر دیکرمار ڈالا

Dec 18, 2021 | 09:31:AM
سسرالیوں نے بہو کو زہر دیکر مار ڈالا، فائل فوٹو
کیپشن: سسرالیوں نے بہو کو زہر دیکر مار ڈالا، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)شکر گڑھ میں سسرالیوں کا  بہو پر بے پناہ تشدد ، بعد میں زہر دے کر قتل کردیا۔
 تفصیلات کے مطابق شکرگڑھ میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو زہر دے کر قتل کردیا گیا،قتل ہونے والی خاتون کی والدہ نے الزام لگایا کہ بیٹی کو اس کے شوہر، دیور اور سسرالیوں نے تشدد کا نشانہ بنایا اور زہر دے کر قتل کیا ہے۔

واضح رہے پولیس کے مطابق ٹرپئی میں مبینہ طور پر سسرالیوں نے بہو کو زہر دے کر قتل کردیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ میڈیکل رپورٹ و دیگر شواہد کی روشنی میں تحقیقات آگے بڑھائیں گے۔
خیال رہےپولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے قتل کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
 یہ بھی پڑھیں:    افسوسناک واقعہ۔مسافر بس نے 16افراد کو کچل ڈالا