پاکستانی عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز ) پاکستانی عازمین حج کی پہلی پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی، جس میں شامل 155 عازمین کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔
ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر مدینہ زاہد سہیل، کوآرڈینیٹر مدینہ کاشف حسین اور ڈائریکٹر مکہ عارف اسلم راؤ نے عازمین کا خیر مقدم کیا۔ استقبال کے دوران عازمین پر پھول نچھاور کیے گئے، تحائف پیش کیے گئے اور سعودی ثقافتی نغموں اور دف کی تھاپ نے فضا کو روحانی اور یادگار بنایا۔
عازمین کو معیاری رہائش، نسک کارڈز، مشروبات، کھجور اور اعلیٰ معیار کا ناشتہ فراہم کیا گیا۔ عبادت اور نقل و حرکت میں سہولت کے لیے تمام انتظامات مکمل کیے گئے جبکہ اعلیٰ حکام نے نگرانی کر کے معیار کو یقینی بنایا۔
عازمین نے وزارتِ مذہبی امور اور حج مشن پاکستان کی خدمات پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سفر کے تمام انتظامات خوش آئند اور تسلی بخش رہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ پروازوں کے لیے بھی اسی طرز کے مؤثر اور مربوط انتظامات جاری رہیں گے۔