میٹرک سالانہ امتحانات؛ ملتوی پیپرز کا نیا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)راولپنڈی میں میٹرک کے ملتوی ہونے والے سالانہ پیپرز کا نیا شیڈول جاری کردیا گیا۔
یہ امتحانات اسلام آباد میں ہونے والے ایران امریکہ مذاکرات کے باعث منسوخ کئے گئے تھے۔
نئے شیڈول کے مطابق اردو کاپیپر 2 مئی صبح شفٹ اور جغرافیہ کاپیپر سیکنڈ شفٹ میں ہوگا۔
ایجوکیشن بورڈ راولپنڈی نےنئے شیڈول کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیاہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران مذاکرات کا دوسرا دور پیرکوپاکستان میں ہوگا؛امریکی ٹی وی کا دعویٰ
ترجمان بورڈکی جانب سے کہاگیاہے کہ پیپرز کاوقت اور امتحانی سینٹرز وہی ہوں گے۔