تعلیمی اسناد کی تصدیق کیلئے اب ایچ ای سی آفس جانے کی ضرورت نہیں
ایچ ای سی مکمل طور پر ڈیجیٹل ڈگری اٹیسٹیشن سسٹم شروع کرے گا،معاہدہ طے پاگیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عمران یونس) تعلیمی اسناد کی تصدیق کیلئے اب ایچ ای سی آفس جانے کی ضرورت نہیں،اب ایچ ای سی مکمل طور پر ڈیجیٹل ڈگری اٹیسٹیشن سسٹم شروع کرے گا۔
اس کامقصد تصدیق کے عمل کو مزید مؤثر، شفاف اور صارف دوست بنانا ہے۔
نئے نظام کے تحت درخواست دہندگان کو اب ایچ ای سی کے دفاتر جانے یا فزیکلی دستاویزات جمع کرانے کی ضرورت نہیں ہوگی،اس کے بجائے درخواست جمع کرانے سے لے کر ٹریکنگ اور تصدیق تک کا پورا عمل آن لائن کیا جائے گاجس سے درخواست دہندگان کو کہیں سے بھی خدمات تک رسائی حاصل ہو گی۔
یہ نظام 30 جون 2026 تک آپریشنل کردیاجائے گا،اس حوالے سے ایچ ای سی کا سی ایم پاک لمیٹڈ سے معاہدہ طے پاگیاہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری اداروں پر بھی لیبر قوانین لاگو ہونے کی توثیق
بلاک چین ٹیکنالوجی سے ایک محفوظ اور مکمل ڈیجیٹل ڈگری تصدیق کے نظام کو نافذ کیا جا سکے گا۔