تیزہواؤں کےساتھ بارش؛محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی،الرٹ جاری

خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارشوں کے باعث فلیش فلڈکاخطرہ ہے؛پی ڈی ایم اے

Apr 18, 2026 | 10:22:AM
تیزہواؤں کےساتھ بارش؛محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی،الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف شہروں میں بادل برس پڑے۔
ایبٹ آباد اور اپردیر سمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں بارش سے موسم خوشگوارہوگیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں آج رات تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے بعض مقامات پر بھی بارش کی توقع کی جارہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جہلم، گوجر خان منگلا، حافظ آباد منڈی بہاؤالدین، میں بھی بارش تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان متوقع ہے۔

 میانوالی ، خوشاب ، نورپور تھل ،سرگودھا اور فیصل آباد میں بھی بارش تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ،  چنیوٹ لاہور شیخوپورہ اوکاڑہ ،گلگت بلتستان کے چند مقامات گلگت، اسکردو میں بھی بارش تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر ،شہریوں نے بڑامطالبہ کردیا

 محکمہ موسمیات کے مطابق چلاس ،بنجی ،استور، ہنزہ، بگروٹ ، کشمیر کے علاقوں وادی نیلم ،مظفرآباد، گڑھی دوپٹہ پونچھ ہٹیاں، باغ، حویلی ،کوٹلی ،بھمبر ،میرپور اور گردونواح میں بھی بارش، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ طوفان کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

دوسری طرف پی ڈی ایم اے نے خیبر پختونخوا کے بالائی اضلاع میں بارشوں کے باعث فلیش فلڈکے خطرے کے پیش نظرمتعلقہ اضلاع کی ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیاہے۔ 
پی ڈی ایم اے کے مطابق خیبر پختونخوا کےبالائی اضلاع سوات، دیر اپر و لوئر اور چترال اپرولوئر کےندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے، نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونےکا امکان ہے،عوام محتاط رہیں۔
پی ڈی ایم اے کی جانب سے ضلعی انتظامیہ کو حساس مقامات اور خطرے سے دوچار آبادیوں کی نشاندہی مکمل کرنےاور ندی نالوں و دریاؤں کے قریب رہنے والے افراد کو پیشگی آگاہی دینے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔