پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر ،شہریوں نے بڑامطالبہ کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
ّ( بسیم افتخار)حکومت کی جانب سےڈیزل کی قیمت میں کمی کے بعدشہریوں کی جانب سے پیٹرول سستاکرنے کامطالبہ سامنے آگیا۔
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں مقرر کر دی ہیں جس کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں بتیس روپے بارہ پیسے کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد شہریوں نے پیٹرول کی قیمت میں بھی کمی کا مطالبہ کر دیا ہے۔
حکومت نے ڈیزل 32روپے 12پیسے سستاکردیاہے جس کے بعدڈیزل 385روپے 54پیسے سے کم ہوکر 353روپے 42پیسے فی لیٹر پرآگیاہے جبکہ پیٹرول کی قیمت 366روپے58پیسے پربرقرار ہے۔
یہ بھی پڑھیں:بنگلہ دیش کے ساتھ دو ٹیسٹ میچز کی سیریز؛ 16 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان
شہریوں کاکہناہےکہ ڈیزل توسستاہوتاہے مگرکرائے کم نہیں ہوتے ،پیٹرول بھی سستاہوناچاہیئے ۔