جنوبی ایشیا کی ترقی کیلئے تجارت، مضبوط روابط کا فروغ ناگزیر ہے:اسحاق ڈار 

Apr 18, 2026 | 00:13:AM
جنوبی ایشیا کی ترقی کیلئے تجارت، مضبوط روابط کا فروغ ناگزیر ہے:اسحاق ڈار 
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا بے پناہ صلاحیت کے باوجود اعتماد کے فقدان کا شکار ہے، جنوبی ایشیا دنیا کے کم ترین معاشی طور پر مربوط خطوں میں شامل ہے،مشترکہ ترقی کے لیے تجارت، مضبوط روابط اور عوامی رابطوں کا فروغ ناگزیر ہے۔

اسحاق ڈار نے انتالیہ ڈپلومیسی فورم سے خطاب کے دوران کہا کہ علاقائی تنازعات اور کشیدگی نے توانائی کی سپلائی چینز کو شدید متاثر کیا، رکاوٹوں سے توانائی کے تحفظ، غذائی تحفظ اور معاشی استحکام پر منفی اثرات پڑے،نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار نے کثیرالجہتی نظام اور بین الاقوامی اصولوں کے احترام پر زور دیا۔

انھوں نے کہا کہ دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل ضروری ہے، وزیرِ خارجہ کی جانب سے سارک اور اقوامِ متحدہ جیسے پلیٹ فارمز کے کردار کو فعال بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ، بولے کہ پاکستان مستحکم اور معاشی طور پر مربوط جنوبی ایشیا کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے بتایا کہ ایران امریکا تنازعے کی وجہ سے خطے میں تجارت متاثر ہوئی ،47سال بعد پاکستان کی بڑی ثالثی اچھی کامیابی ہے،لبنان سیز فائر کے بعد آبنائے ہرمز کھلنا خوش آئند ہے،ہم پہلے دن سے ایران امریکا تنازعے کے حل کی کوشش کررہے ہیں ۔

وزیر خزانہ نے بتایا کہ امریکا اور ایران کے درمیان صرف چند نکات پر اتفاق ہونا باقی ہے،خطے کے ممالک کے درمیان باقائدہ تجارت کا کوئی نظام موجود نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ کتنا باقی؟ حکام نےدعویٰ کر دیا