پشاور اور بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری 

Apr 18, 2024 | 19:37:PM
پشاور اور بلوچستان ہائیکورٹ کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری 
کیپشن: بلوچستان اور پشاور ہائیکورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(امانت گشکوری)پشاور اور بلوچستان ہائیکورٹس کے مستقل چیف جسٹس کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری  کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جسٹس اشتیاق ابراہیم کا بطور چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ تقرر کیا جاتا ہے،جسٹس ہاشم خان کاکڑ بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس مقرر کر دیئے گئے۔

پشاور ہائیکورٹ کے تین ایڈیشنل ججز کی مستقلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا،جسٹس فضل سبحان،جسٹس شاہد خان اور جسٹس خورشید اقبال پشاور ہائیکورٹ کے جج مقرر ہو گئے،صدر مملکت کی منظوری کے بعد وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کئے۔

یہ بھی پڑھیں: کہاں کہاں بادل کھل کر برسیں گے؟ محکمہ موسمیات کی اہم پیش گوئی