شادی کا جھانسہ دیکر پولیس اہلکار نے لڑکی کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا تصاویر بھی بنائیں

Apr 18, 2024 | 12:33:PM
شادی کا جھانسہ دیکر پولیس اہلکار نے لڑکی کو  زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، نازیبا تصاویر بھی بنائیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لودھراں میں پولیس کانسٹیبل کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کے بعد متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمے کے متن کے مطابق متاثرہ لڑکی کا کہنا ہے کہ ملزم مختار سے فیس بک پر دوستی ہوئی جس نے شادی کا جھانسہ دے کر ملنے کیلئے بلایا، ملزم نے نازیبا تصاویر بنائیں اور بلیک میل کرکے متعدد بار زیادتی کی، اس کے علاوہ دو لاکھ کیش بھی وصول کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے لیکن ملزم نے عبوری ضمانت کروا رکھی ہے،تفتیشی افسر کا مؤقف ہے کہ کانسٹیبل مختار کو معطل کردیا گیا ہے جبکہ متاثرہ لڑکی میڈیکل نہیں کروانا چاہتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  آتش فشاں پھٹ گیا، سونامی الرٹ جاری