انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا، سونامی الرٹ جاری

Apr 18, 2024 | 12:14:PM
انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹ گیا، سونامی الرٹ جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)انڈونیشیا کے جزیرے سولا ویسی میں آتش فشاں پھٹنے کے بعد حکام نے سونامی الرٹ جاری کردیا ہے۔

حکام نے 11 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر نقل مکانی کی ہدایت کر دی،خبر رساں اداروں کے مطابق روانگ آتش فشاں میں 24 گھنٹے کے دوران کم ازکم 5 دھماکے ہوئے۔

انڈونیشیا کی آتش فشاں ایجنسی کے مطابق ماؤنٹ روانگ میں منگل کو  آتش فشاں پھٹنے سے دھماکا ہوا، ایک روز بعد مزید چار دھماکے ہوئے،حکام کو خدشہ ہے کہ آتش فشاں کا کچھ حصہ سمندر میں گر کر سونامی کی وجہ بن سکتا ہے۔

 سیاحوں اور دیگر افراد کو آتش فشاں سے کم از کم 6 کلومیٹر دور رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے،آتش فشاں پھٹنے سے راکھ فضا میں ہزاروں فٹ تک بلند ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی قیمت میں اضافہ ،اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان