ن لیگ والےخواتین کو بھی کرائم کیلئے استعمال کرتے ہیں، شہباز گل

Apr 18, 2021 | 14:48:PM
ن لیگ والےخواتین کو بھی کرائم کیلئے استعمال کرتے ہیں، شہباز گل
کیپشن: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ مریم اورنگزیب نے عدالتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور ان لوگوں نے پہلے خود عدالتی فیصلے سے متعلق جھوٹ بولا جبکہ مسلم لیگ ن کے تمام رہنماؤں کو پتا ہے کہ نائب قاصد نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔ افسوس ہوتا ہے یہ لوگ خواتین کو بھی کرائم کے لئے استعمال کرتے ہیں۔

تفصیلات کےمطابق معاون خصوصی  نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اتنی تو زندگی نہیں جتنا شہباز شریف نے پیسہ بنایا ہےانہوں نے کہا کہ قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ضمانت پر لاہور ہائی کورٹ کے 2 ججز کے فیصلے عوام کے سامنے ہیں اور شہباز شریف کو ضمانت نہ ملنے پر اب یہ لوگ رو رہے ہیں۔ہم سب عدالتی فیصلوں کا احترام کرتے ہیں اور عدالتی فیصلوں پر کسی بھی طرح سے اثرانداز ہونے کی جسارت نہیں کر سکتے۔ 1990 میں شہباز شریف فیملی کے پاس صرف 21 لاکھ روپے تھے لیکن 1998 میں انکے اثاثے بڑھ کر ڈیڑھ کروڑ روپے ہو گئے۔ 7 ہزار 328 ملین روپے شہباز شریف نے 10 سالوں میں بنائے۔شہباز گل نے کہا کہ سال 2008 سے 2018 تک ان کے اثاثے بڑھ کر 73 ہزار 280 لاکھ روپےہو گئے جبکہ شہباز شریف نے ایم بی بی ایس کی ڈگری بطور وزیر اعلیٰ حاصل کی۔ افسوس ہوتا ہے یہ لوگ خواتین کو بھی کرائم کے لئے استعمال کرتے ہیں۔ شہباز شریف سب سے زیادہ منافع کمانا جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی ابا جی کے نہیں بلکہ بیٹے کے اکاؤنٹ میں آتی تھی جبکہ اس میں نصرت شہباز اور رابعہ عمران کا بھی نام آیا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہ محمود قریشی کی آج یو اے ای کے وزیرخارجہ سے ملاقات شیڈول