ایشیا کپ: ریفری تبدیلی تنازع،میچ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا

Sep 17, 2025 | 18:44:PM
ایشیا کپ: ریفری تبدیلی تنازع،میچ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )ٹی20 ایشیا کپ میں میچ ریفری کی تبدیلی کا معاملہ حل ہونے کے بعد میچ کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے، 8 بجے ٹاس ہوگا جبکہ کھیل کا آغاز ساڑھے آٹھ بجے کیا جائے گا۔

پی سی بی ترجمان عامر میر نے تصدیق کی ہے کہ چیئرمین پی سی بی کا دو سابقہ چیئرمین نجم سیٹھی،رمیز راجا اور عاقب جاوید سے مشاورتی عمل جاری ہے جبکہ میچ شروع ہونے کا وقت ایک گھنٹہ بڑھا دیا گیا ہے، پی سی بی میڈیا مینجر کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کچھ دیر میں لاہور میں میڈیا سے گفتگو کریں گے۔

کچھ دیر پہلے اطلاع آئی تھی کہ کھلاڑی سٹیڈیم روانہ ہوسکتے ہیں، کھلاڑیوں کا سامان بس میں رکھ دیا گیا تھا اور کچھ کھلاڑی بیٹھ بھی گئے تھے تاہم بعد میں انہیں اسٹیڈیم جانے سے روک دیا گیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ میں اعلیٰ سطح پر مشاورتی عمل جاری ہے، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی، سلمان نصیر اور دیگر عہدیدار میٹنگ میں موجود ہیں۔

ذرائع کے مطابق میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کی معذرت کی صورت میں معاملہ ختم ہوسکتا ہے، معافی مانگنے کے بعد پاکستان ٹیم یو اے ای کے خلاف میچ کھیلنے پر غور کرسکتی ہے، ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان ایشیا کپ کا میچ آج دبئی میں شیڈول ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں اور ٹیم انتظامیہ کی ہوٹل میں میٹنگ جاری ہے، کھلاڑیوں کا سامان بس میں رکھ دیا گیا ہے، تاہم پلیئرز ابھی ہوٹل میں ہی ہیں۔ پاکستان ٹیم کو پی سی بی جانب سے گرین سگنل ملنے پر کھلاڑی اسٹیڈیم پہنچیں گے۔

اس سے پہلے ٹیم ذرائع سے یہ خبر آئی تھی کہ تیاریاں مکمل ہیں اور میچ شیڈول کے مطابق ہو گا، اینڈی پائی کرافٹ کے بغیر میچ کھیلیں گے، وہ بطور میچ ریفری قبول نہیں۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای میچ میں ویسٹ ایڈیز کے رچی رچرڈسن کی تقرری کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ہینڈشیک معاملے پر پاکستان کے مؤقف کی فتح