مساجد میں شراب پی کر ریاست کو للکارنے والا شخص گرفتار 

Sep 17, 2023 | 09:21:AM
 ترکیہ کے شہر استنبول کی مساجد میں شراب پی کر ریاست کو للکارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ 
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ترکیہ کے شہر استنبول کی مساجد میں شراب پی کر ریاست کو للکارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ 

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر گزشتہ کچھ دنوں سے متعدد تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی تھیں، ایک شخص ترکیہ کی مختلف مساجد میں کھلے عام شراب نوشی کرتا اور پھر تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر دیتا تھا۔

مذکورہ شخص جو تصاویر اور ویڈیوز اپلوڈ کرتا ان میں ریاست کو بھی للکارتا، ساتھ ہی کہتا کہ استنبول میں 3200 مساجد ہیں کوئی مجھے ڈھونڈ نہیں سکے گا، اس شخص نے دیگر شراب پینے والوں کو بھی کہا کہ وہ بھی مسجد میں شراب پئیں۔ ان تمام پوسٹ اور دھمکی آمیز پیغامات کے بعد ترکیہ پولیس حرکت میں آگئی۔

مزید پڑھیں:   وزیر اعلیٰ پنجاب نے پولیس خدمت مرکز توسیعی منصوبے کا افتتاح کر دیا

ملزم کی ایک پوسٹ پر کسی نے کمنٹس کرتے ہوئے بتایا کہ تصویر میں موجود یہ مسجد قانونی سلطان سلیمان مسجد ہے جس کے بعد ترکیہ پولیس نے سوشل میڈیا کی مدد سے مجرم کو ٹریک کیا۔

مسجد تک رسائی حاصل کرنے کے بعد پولیس وہاں نصب کیمروں کی مدد سے واقعے کا جائزہ لیتے ہوئے مجرم تک پہنچ گئی۔ چند ہی گھنٹوں میں مسجد میں شراب پینے اور ویڈیو بنا کر ریاست کو للکارنے والا شخص ترکیہ پولیس کے ہاتھ لگ گیا اور اسے گرفتار کرلیا گیا۔