سیلاب کے پانی سے 7فٹ لمبا مگر مچھ نکل آیا

Sep 17, 2022 | 21:38:PM
سیلابی پانی مگر مچھ
کیپشن: سیلابی پانی سے مگر مچھ نکل آیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)سیلاب نے جہاں ملک بھر میں تباہی مچا رکھی ہے وہیں سیلابی پانی سے آئے روز خطرناک آبی جانور بھی برآمد ہورہے ہیں ،کئی علاقوں میں خطرناک سانپ بھی نکلے ہیں کئی علاقوں میں سیلابی پانی میں مچھلیاں بھی آگئیں، کہیں مچھروں نے یلغار کردی ۔
نوابشاہ میں تو سیلابی پانی سے 7فٹ لمبا مگر مچھ نکل آیا۔مگرمچھ دیکھ کر گاوں یوسف ڈاہری کے سیلاب متاثرین میں خوف پھیل گیا،گاوں والوں کی جانب سے انتظامیہ اور محکمہ وائلڈ لائف کو اطلاع کی گئی،محکمہ وائلڈ لائف نے مگر مچھ کو تحویل میں لے لیا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران خان نے چارسدہ جلسے میں کیا کہا؟؟