کورونا نے مزید ایک اور شکار کرلیا

Sep 17, 2022 | 11:06:AM
کورونا ,این آئی ایچ , کورونا ,ٹیسٹ مثبت, حکومت
کیپشن: کورونا اموات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کورونا کے حملے تھم نہ سکے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اور مریض کا انتقال ہوگیا،کرونا مثبت کیسز کی شرح  0.63  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے16 ہزار614  ٹیسٹ کئےگئے جس  میں  104  افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا جبکہ 91 مریضوں کی حالت نازک  ہے۔

دوسری جانب حکومت کی جانب سے 5 سے 11 سال تک کی عمر کے بچوں کو کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کی مہم کا آغاز 19 ستمبر سے ہوگا۔