صدر زرداری کی 4نومنتخب سفیروں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد، نیک خواہشات کا اظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی) کینیڈا،لبنان،نیدرلینڈز اور نیوزی لینڈ کے چار نومنتخب سفیروں نے ایوانِ صدر میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کو اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔ایوانِ صدر پہنچنے پر سفیروں کو پاک فوج کے دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،صدر آصف علی زرداری نے نومنتخب سفیروں کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔
تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کو کینیڈا کے ہائی کمشنر طارق علی خان، لبنان کے سفیر عبدالعزیز عیسیٰ، نیدرلینڈز کے سفیر رابرٹ یان سیگرٹ اور نیوزی لینڈ کے ہائی کمشنر ڈیوڈ پائن نے اپنی اسناد پیش کیں۔

اس موقع پر صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور کینیڈا کے تعلقات دیرینہ، دوستانہ اور خوشگوار ہیں،کینیڈا کے ساتھ آئی ٹی، توانائی اور معدنیات کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ لبنان کے عوام سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں،پاکستان لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
صدر زرداری نے کہا کہ نیدرلینڈز کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے،نیدرلینڈز کی پاکستان کے ساتھ پانی کے انتظام اور ماحولیاتی

استحکام کے منصوبوں میں شراکت قابلِ قدر ہے۔صدر مملکت نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے ساتھ زراعت، مویشی پالنے، ماہی گیری اور صاف توانائی میں تعاون کے وسیع امکانات ہیں۔ صدر زرداری نے چاروں سفیروں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات سے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
اس کے علاوہ یواے ای میں پاکستان کے نامزد سفیر شفقت علی خان نے صدرِ مملکت آصف علی زرداری سے ایوانِ صدر میں ملاقات کی،صدر آصف علی زرداری کی جانب سے شفقت علی خان کو نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ توقع ہے نامزد سفیر دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے۔
صدر آصف علی زرداری سےسیمنز ہیلتھینیئرز کے سی ای او خرم جمیل نےبھی ایوانِ صدر میں ملاقات کی۔ انہوں نے صحت، تشخیص اور ڈیجیٹل ہیلتھ کے شعبوں میں تعاون پر تبادلۂ خیال کیا۔
صدر زرداری نے سیمنز ہیلتھینیئرز کے پاکستان کے صحت کے شعبے میں کردار کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں:پاک افغان عارضی جنگ بندی کا وقت ختم ہونے پر افغانستان کی درخواست پر توسیع کر دی گئی