سیلاب متاثر ین کیلئے امدادی چیک تیار کر لئے گئے

Oct 17, 2025 | 11:55:AM
سیلاب متاثر ین کیلئے امدادی چیک تیار کر لئے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سیلاب متاثرین کے لئے امدای چیک بھی تیار کر لئے گئے، سیلاب متاثرہ علاقوں کا سروے تیزی سے جاری ہے، سروے مکمل ہوتے ہی امدادی سلسلہ ایک دو روز میں شروع ہو جائے گا۔

سیلاب سے کل 4 ہزار 751 موضع جات سیلاب سے متاثرہ ہوئے، سیلاب سے متاثرہ ٹیموں میں 4 مختلف محکموں کے اراکین شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پنجاب کابینہ نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکج کی منظوری دے دی ہے۔

جاں بحق افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے مستقل معذوری پر 5 لاکھ اور معمولی معذوری پر 3 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

پکا گھر مکمل تباہ ہونے پر 10 لاکھ، جزوی نقصان پر 3 اورکچے گھر کی مکمل تباہی پر 5لاکھ روپے امداد دی جائے گی۔

فصلوں کے 25 فیصد نقصان پر فی ایکڑ 20 ہزار روپے امداد کا اعلان کردیا گیا، صوبے کے2855 موضع جات میں آبیانہ اور ایگریکلچر انکم ٹیکس  بھی معاف کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں:مریم نواز شریف سے کابینہ میں شامل ہونیوالے نئے وزراء کی ملاقات