مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے: شاہ محمود قریشی 

Oct 17, 2021 | 19:17:PM
مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا تحفہ، غربت کا خاتمہ، ترجیح ہے
کیپشن: شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے ،غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگانے والوں نے ووٹرز کی عزت کو پامال کیا ،گزشتہ 30 سال میں پی پی اور ن لیگ نے ووٹرز کو کیا دیا ،ان کاکہناتھا کہ پی ڈی ایم چور لٹیروں کا ٹولہ ہے وہ کس منہ سے احتساب کی بات کر سکتے ہیں ،پی ڈی ایم کا ٹولہ چور مچائے شور کے فارمولے پر عمل کر رہا ہے ،جس نے قومی خزانہ لوٹا وہ کسی بھی جماعت یا گروہ سے ہو اسکا احتساب ہونا چاہیے ۔

یہ بھی پڑھیں: سالی کا بہنوئی کے ہمراہ ایسا بھنگڑا ڈانس کہ مہمان بھی چپ نہ رہ سکے۔۔ویڈیو وا ئرل
شاہ محمود قریشی نے کہاکہ مہنگائی گزشتہ حکومتوں کا دیا ہوا تحفہ ہے ،غربت کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے ،انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کی مضبوطی کیلئے وزارت خارجہ میں معاشی سفارتکاری کا آغاز کیا، پاکستان سرمایہ کاری کیلئے پر کشش ملک ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف اداکارکے ساتھ جہاز کے اندر فضائی میزبانوں کازبر دست ڈانس ۔۔ویڈیووائرل
وزیر خارجہ نے کہاکہ معاشرے میں انقلابی تبدیلی کیلئے ضروری ہے سیرت نبی سے نوجوانوں کو روشناس کریں ،پیارے نبی سے محبت ہمارے ایمان کا لازمی حصہ ہے ،وزیر اعظم کا رحمتہ العالمین اتھارٹی کا قیام انکی نبی سے محبت اور غلامی کا ثبوت ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی معلمہ قرآن کی تعلیم دیتے ہوئے انتقال کرگئیں