مہنگا تیل پروپیگنڈہ۔۔کیا ہم دنیا سے علیحدہ کسی اور سیارے پر رہتے ہیں۔ فواد چوہدری 

Oct 17, 2021 | 12:58:PM
کیا ہم کسی اور سیارے پر رہتے ہیں
کیپشن: فواد چودھری،فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری  نے کہا ہےکہ   تیل کی قیمت میں اضافے کو لیکر ایسے پروپیگنڈا ہو رہا ہے جیسے ہم اس دنیا سے علیحدہ کسی سیارے پر  رہتے ہیں۔

 فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سارا ملک سبسڈی پر نہیں چل سکتا،  اگر دنیا میں تیل اور گیس کی قیمتیں اوپر جائیں گی تو پاکستان میں بھی اس کی قیمت بڑھے گی، آج قیمتیں اوپر ہیں کل کم ہو جائیں گی تو یہاں بھی کم ہو جائیں گی۔

 وفاقی وزیر کا کہنا ہے ہم ایک قوم کی طرح مل کر مشکلات کا سامنا کریں گے، معاشی مشکلات عارضی ہیں، انڈسٹری، زراعت اور تعمیرات کے شعبے تاریخی منافع کما رہے ہیں، تنخواہ دار طبقے کو مشکلات ہیں، پرائیویٹ سیکٹر اپنے ورکرز کی تنخواہوں میں اضافہ کرے، آمدنی اور  روزگار میں اضافہ مہنگائی کا توڑ ہے۔

 خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 12 روپے 44 پیسے تک کا اضافہ کیا تھا جس پر  اپوزیشن جماعتوں نے شدید تنقید کی تھی اور پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ واپس لینے کا مطالبہ کیا تھا۔ 

یہ بھی پڑھیں:    کراچی: پیپلزپارٹی کا باغ جناح میں جلسہ۔۔ تیاریاں مکمل