الیکشن کمیشن کا اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عثمان خان) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کےمعاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے،الیکشن کمیشن نے اسلام اباد بلدیاتی انتخابات سے متعلق محفوظ فیصلہ جاری کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کردیا۔
الیکشن کمیشن کے فیصلے میں اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2015 میں حالیہ ترمیم آئین اور قانون سے متصادم قرار دے دیا گیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ خواتین سمیت دیگر مخصوص نشستوں پر انتخابات سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نہیں کروا سکتا،انتخابات کے لیے ڈی آر او، آر او اور دیگر عملہ تعینات کرنا الیکشن کمیشن کا اختیار ہے۔
فیصلے میں مزید کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن اپنے افسران عدلیہ یا انتظامیہ میں سے الیکشن عملہ تعینات کرے گا،سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سرکاری افسر کی تعریف پر پورا نہیں اترتا۔
مزید برآں، الیکشن کمیشن نےمتعلقہ ونگ کو بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کی تیاری کا حکم جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں : گھوٹکی؛19 نومبر کو عام تعطیل کااعلان