حادثات میں 9 افراد کی ہلاکت، الیکٹرک کمپنی کو 1 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ

Nov 17, 2025 | 21:36:PM
حادثات میں 9 افراد کی ہلاکت، الیکٹرک کمپنی کو 1 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)گیپکو میں مہلک حادثات میں 9 انسانی جانوں کی ہلاکتوں کے معاملے پر نیپرا نے گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی پر1 کروڑ 75 لاکھ روپے جرمانہ عائد کر دیا۔

نیپرا نے اس حوالے سے اپنا فیصلہ جاری کرتے ہوئے گیپکو کو پندرہ روز کے اندر جرمانے کی رقم ادا کرنے کا حکم کا دیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے ثمرعباس کے خاندان کو کمپنی پالیسی کے مطابق معاوضے کا حکم دیا گیا ہے۔

جاں بحق ہونے والے عمران خان کی اہلیہ کو کمپنی میں نوکری دینے کا حکم دیا گیا ہے۔

نیپرا نے 2023-24 میں ہلاکتوں کا نوٹس لے کے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی تھی جس کی تحقیقاتی رپورٹ میں گیپکو کو سات حادثات کا ذمہ دار قرار دیا تھا۔

نیپرا نے معاملے پر گیپکو کو شوکاز نوٹس لے کر سماعت کاموقع دیا۔ نیپرا نے فیصلے میں کہا کہ گیپکو ہلاکتوں کے معاملے پر تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہی۔

نیپرا نے تمام حادثات میں انسانی غفلت کا گیپکو کا بیانیہ مسترد کر دیا اور کہا کہ گیپکو اسٹاف کے بروقت اقدامات سے انسانی جانوں کے ضیاع سے بچا جا سکتا تھا جب کہ ایس ڈی اوز، سپروائزرز حفاظتی پروٹوکولز کے نفاذ میں ناکام رہے۔

یہ بھی پڑھیں: 19نومبر کو عام تعطیل کا اعلان
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان
ٹیگز: