پوپ لیو کا فلم بینی میں کمی پر اظہار تشویش، پسندیدہ فلمیں بھی بتادیں

Nov 17, 2025 | 20:54:PM
پوپ لیو کا فلم بینی میں کمی پر اظہار تشویش، پسندیدہ فلمیں بھی بتادیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )پوپ لیو نے ویٹیکن میں ہالی ووڈ کے معروف اداکاروں اور فلم سازوں سے ملاقات کی اور فلمی سینما کے کم ہوتے رجحان پر افسوس کا اظہار کیا،انہوں نے کہا کہ سینما کو بچانے اور فلم دیکھنے کے مشترکہ تجربے کو برقرار رکھنے کے لیے مزید اقدامات کیے جانے چاہییں۔

اس ملاقات میں اداکارہ کیٹ بلانچٹ، مونیکا بیلیوچی، کرس پائن اور ویگو مورٹنسن کے علاوہ ایوارڈ یافتہ ہدایتکار اسپائک لی، گس وان سینٹ اور سالی پوٹر بھی شامل تھے۔

پوپ لیو پہلے امریکی پوپ ہیں، ان کا کہنا ہے کہ سنیما ایک اہم اُمید کی ورکشاپ ہے جو عالمی غیر یقینی صورتحال اور ڈیجیٹل دباؤ کے وقت انسانیت کے گہرے سوالات سامنے لاتی ہے،انہوں نے کہا کہ سنیما گھروں کی تعداد کم ہو رہی ہے اور کئی شہروں اور محلے سے انہیں ہٹایا جا رہا ہے۔

پوپ نے اداروں پر زور دیا کہ وہ سنیما کی سماجی اور ثقافتی اہمیت کو برقرار رکھنے میں تعاون کریں اور اسے ختم نہ ہونے دیں، ان کا کہنا تھا کہ فلمی صنعت کو الگورتھمز کی محدود سوچ سے بچانا ضروری ہے تاکہ کہانیاں صرف مالی فائدے یا رجحانات تک محدود نہ رہیں۔

پوپ لیو نے فلم سازوں سے کہا کہ وہ تشدد، جنگ، غربت اور تنہائی جیسے موضوعات کا ایمانداری سے سامنا کریں اور اچھی سینما درد کو استعمال نہیں کرتی بلکہ اسے سمجھتی اور پیش کرتی ہے۔

ملاقات کے دوران پوپ نے نہ صرف اداکاروں اور ہدایتکاروں کی تعریف کی بلکہ فلم بنانے والے پس پردہ کارکنان کی محنت کو بھی سراہا اور کہا کہ فلم سازی ایک اجتماعی کوشش ہے جس میں کوئی بھی اکیلا نہیں ہے۔

ملاقات کے اختتام پر مہمانوں نے پوپ سے ذاتی طور پر ملاقات کی اور تحائف پیش کیے، جن میں اسپائک لی نے انہیں نیو یارک نِکس باسکٹ بال شرٹ ’پوپ لیو 14‘ تحفے میں دی۔

ملاقات سے پہلے ویٹیکن نے پوپ کی پسندیدہ 4 فلموں کی فہرست بھی شیئر کی جن میں رابرٹ وائز کی ’دی ساؤنڈ آف میوزک‘، فرینک کیپرا کی ’اِٹ از اے ونڈر فل لائف‘، رابرٹ ریڈفورڈ کی ’آرڈینری پیپل‘ اور روبیرٹو بینینی کی جذباتی دوسری جنگ عظیم کی ڈرامائی فلم لائف از بیوٹی فل شامل تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں:28ویں آئینی ترمیم جلد لائی جائے گی، وہ بھی منظور ہو جائے گی، رانا ثناء