سابق اراکین اسمبلی احمد بھچر اور محمد احمد چٹھہ کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کل ہوگی

Nov 17, 2025 | 19:10:PM
سابق اراکین اسمبلی احمد بھچر اور محمد احمد چٹھہ کی انٹرا کورٹ اپیلوں کی سماعت کل ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ میں اپیلوں کی سماعت کے لئے نیا دو رکنی بینچ تشکیل ، سماعت کل ہوگی، جسٹس سلطان تنویر احمد اور جسٹس ملک محمد اویس خالد پر مشتمل دو رکنی بینچ سماعت کریگا ۔

جسٹس چوہدری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اس سے قبل سماعت سے معذرت کرلی تھی، سابق اراکین اسمبلی احمد بھچر اور محمد احمد چٹھہ کی جانب سے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کررکھی ہیں۔

پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب محمد عثمان خان  پیش ہوں گے، اپیل گزاروں کی جانب سے عدالت سے الیکشن کمیشن کا نااہلی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :4 ممالک کے سفیروں نےصدر مملکت کو اسناد پیش کر دیں