4 ممالک کے سفیروں نےصدر مملکت کو اسناد پیش کر دیں

Nov 17, 2025 | 18:18:PM
 4 ممالک کے سفیروں نےصدر مملکت کو اسناد پیش کر دیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز )ایوانِ صدر آمد پر غیر ملکی سفیروں کو پاک افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا،صدر نے نئے تعینات سفیروں کو مبارک باد دیتے ہوئے دو طرفہ تعلقات کے مزید فروغ کی اُمید ظاہر کی،صدر نے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر ٹم کین سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

اس موقع پر صدر مملکت نے کہا کہ آسٹریلیا میں پاکستانی طلبہ اور کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں، انھوں نے ماریشس کے ہائی کمشنر منصور کریم بخش سے ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، دفاع اور پارلیمانی روابط کے فروغ پر گفتگو کی ۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ ماریشس کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات مشترکہ ورثے اور ثقافتی ہم آہنگی پر مبنی ہیں، صدر زرداری نے ڈنمارک کی سفیر مایا مورٹینسن سے بھی ملاقا ت کی جس کے دوران تجارت، زراعت، ڈیری، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچر میں تعاون بڑھانے پر بات چیت  کی گئی۔

صدر نے ڈنمارک کی پاکستان کے گرین ٹرانزیشن اور موسمیاتی تغیر کے ایجنڈے کی حمایت کو سراہا، زرداری نے امارات کے سفیر سالم محمد سالم البواب الذابی سے ملاقات میں دو طرفہ تجارت، سلامتی اور دفاعی تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان اور امارات کے تاریخی تعلقات باہمی اعتماد اور مشترکہ امن و خوشحالی کے جذبے پر قائم ہیں، صدر نے چاروں سفیروں کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ان کی تعیناتیاں دو طرفہ اور کثیرالجہتی تعاون کو مضبوط بنائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں :1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والوں کیلئے بڑی خوشخبری