پنجاب اسمبلی میں جنرل نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عثمان خادم)الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی میں جنرل نشست پر سینیٹ الیکشن کا شیڈول جاری کر دیا۔
یہ نشست سینیٹر عرفان صدیقی کے انتقال کے باعث خالی ہوئی ہے ،ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے نامزدگیوں کیلئے پبلک نوٹس 18 نومبر کو جاری ہوگا۔
20 سے 21 نومبر تک امیدوار کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے،نامزد امیدواروں کی فہرست 22 نومبر کو شائع کی جائے گی،کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال 25 نومبر کو کی جائے گی،منظوری یا مسترد کیے جانے کیخلاف اپیلیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 نومبر مقررکی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں اقامے سے متعلق اہم ہدایات جاری
امیدوار اپنے کاغذات نامزدگی یکم دسمبر 2025 تک واپس لے سکیں گے،پولنگ کا دن 9 دسمبر 2025 ہو گا،اور پولنگ صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گی،پولنگ کا عمل پنجاب اسمبلی میں ہو گا۔