سعودی عرب میں اقامے سے متعلق اہم ہدایات جاری

Nov 17, 2025 | 12:37:PM
سعودی عرب میں اقامے سے متعلق اہم ہدایات جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’’جوازات‘‘ نےاقامے سے متعلق اہم ہدایات جاری کردیں۔
سعودی محکمہ پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ’’جوازات‘‘ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اقامے میں موجود تصویر واضح فرق ہونے کی صورت میں فوٹو تبدیل کرنے کیلئے درخواست دی جاسکتی ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اقامہ میں تصویر کی تبدیلی اس وقت کی جاتی ہے جب چہرے کی شناحت میں کسی قسم کی تبدیلی آئے اس کے لیے واضح جواز فراہم کرنا ضروری ہے بغیر وجہ کے تصویرتبدیل نہیں کی جاتی۔
رپورٹس کے مطابق ایک اور سوال کے جواب میں جوازات نے کہا ہےکہ غیرملکی کارکن کے اقامے پر موجود تصویر اور اس کی شکل میں واضح فرق ہونے کی صورت میں تصویر کی تبدیلی کے لیے اپنے شہر کے جوازات کے دفترمیں اپوائنٹمنٹ حاصل کیا جائے، درخواست گزار کا پاسپورٹ کارآمد اور نئی تصویر کا ہونا ضروری ہے۔
سوالات کا جواب دیتے ہوئے جوازات نے ایکس اکاونٹ پر کہا کہ ورک ویزے پر مملکت آنے والے غیرملکی کارکنان کا اقامہ 90 روز کے اندر جاری کرانا لازمی ہے،مقررہ تین ماہ کی مدت کے دوران اقامہ جاری نہ کرانے کی صورت میں 500 ریال جرمانہ ادا عائد کیا جاتا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:وفاقی آئینی عدالت کا پہلافیصلہ، خیبرپختونخوا حکومت کی اپیل پر حکم امتناع
قانون کے مطابق نئے آنے والے غیرملکی کارکنوں کا اقامہ جاری کرانے کیلئے میڈیکل ٹیسٹ بھی ضروری ہوتا ہے۔