بچی کے رد عمل پر چور نے دکاندار کو سب کچھ واپس کر دیا ، ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) سوشل میڈیا پر ایک وائرل ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دلوں کو چھو لیا ہے، جس میں ایک انوکھی واردات سامنے آئی ہے۔
ویڈیو میں چور گن پوائنٹ پر دکاندار سے موبائل اور نقدی لوٹتا ہے، اور واردات کے دوران دکاندار کو تھپڑ بھی مارتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دکان میں موجود چھوٹی بچی نے خوف کے باوجود ہاتھ میں پکڑی ہوئی کھانے کی چیز چور کو دے دی۔
بچی کے اس ردعمل نے چور کے دل پر اثر ڈالا اور اس نے فوری طور پر دکاندار کو اس کی ساری چیزیں واپس کر دیں۔
ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ چور بچی کے ماتھے پر پیار بھرا بوسہ دیتا ہے اور واپس چلا جاتا ہے۔
بیٹیاں رحمت بھی، راحت بھی، دلاری بھی،
— Harmeet Singh (@HarmeetSinghPk) November 17, 2025
باپ کے گھر کی سب سے نازوں سے پالی گئی پھول کاری بھی۔ pic.twitter.com/Kbbzxj5hCS
واردات کے بعد دکاندار نے اپنی بیٹی کو گلے لگا کر سکون کا سانس لیا۔
اس جذباتی منظر کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی حیرت اور محبت کے ملے جلے جذبات کا اظہار کر رہے ہیں۔
کئی صارفین نے بیٹیوں کو رحمت قرار دیا اور کہا کہ اس ویڈیو نے انہیں رُلا دیا تو وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ فیک ویڈیو ہے۔