سرد علاقوں کے سکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)محکمہ تعلیم بلوچستان کی جانب سے صوبے کے سرد علاقوں کے سکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولوں میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات دسمبر سے آئندہ سال فروری تک جاری رہیں گی،سیکرٹری تعلیم بلوچستان عبدالرؤف بلوچ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کے سرد علاقوں کے سکولز میں ڈھائی ماہ کی تعطیلات 16 دسمبر سے شروع ہو کر 28 فروری تک جاری رہیں گی۔
واضح رہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 18 اضلاع کے سکولز میں موسم سرما کے دؤران ڈھائی ماہ کی تعطیلات کی جاتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اہم شخصیت کے گھر صف ماتم بچھ گئی
اس کے علاوہ چمن میں پہلی جماعت سے ساتویں کلاس تک امتحانات کا آغاز ہو چکا ہے،محکمہ تعلیم کے مطابق یہ امتحانات 16 نومبر سے 24 نومبر تک جاری رہیں گے جبکہ 24 نومبر سے کلاس 8 کے امتحانات بلوچستان بورڈ کے تحت شروع ہوں گے۔
دوسری جانب پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات 23 دسمبر 2025 سے 11 جنوری 2026 تک ہوں گی، تمام سکول 13 جنوری 2026 کو دوبارہ کھلیں گے، جس کے ساتھ نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ہوگا۔