پاکستان شاہینز کا بھارت کو ہرانا قابل فخر ہے، محسن نقوی

Nov 17, 2025 | 10:02:AM
پاکستان شاہینز کا بھارت کو ہرانا قابل فخر ہے، محسن نقوی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے بھارت اے کے خلاف پاکستان شاہینز کی فتح کو فخر کا لمحہ قرار دیدیا۔

محسن نقوی نے رائزنگ سٹار ایشیا کپ میں پاکستان کی فتح پر کہا کہ ٹورنامنٹ میں دبنگ، نڈر اور ناقابل فراموش پرفارمنس قابل تعریف ہے۔

دوسری جانب چیئرمین پی سی بی نے سری لنکاکے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سویپ پر بھی مبارکباد دی۔

مزید پڑھیں:پاک-بھارت بلائنڈ ویمن کرکٹرز نے ایک دوسرے سے ہاتھ ملا کر سب کے دل جیت لیے

انہو ں نے کہا کہ بیک ٹوبیک شاندارپرفارمنسز پرکھلاڑیوں،کوچز اور انتظامیہ کے جذبے پر فخر ہے۔

 ان لڑکوں پربھروسہ اوریقین رکھیں، یہ ملک کے لیے اپنا سب کچھ دے رہے ہیں۔

اس کے علاوہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھی ون ڈے سیریزمیں کامیابی پرکرکٹ ٹیم کومبارکباد پیش کی۔